سرداراخترجان مینگل اور جمال رئیسانی کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔عدالت عظمی نے بلوچ شہدا فورم کے سربراہ جمال رئیسانی کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی۔جمال رئیسانی پر نگران صوبائی کابینہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کا اعتراض عائد ہے جبکہ جمال رعیسانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے264 سے امیدوار ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دونوں اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے