جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن کافی مستحکم ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدورا بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، جے یو آئی نے ہر فورم پر اسلامی دفعات کی حفاظت کی ہے، اگر ہم پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو سیکولر قوتیں اپنی مرضی کا قانون سازی کرتی، جمعیت علماء اسلام نے اجتماعی طور پر ترقیاتی کام کئے ہیں جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوا ہے، اقتدار میں آکر تعلیم وصحت کے حوالے سے مثالی کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قلات میں اپنے انتخابی دفتر میں جماعتی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن کافی مستحکم ہے ہمارے امیدوار ریاستی امور سے بخوبی واقف ہے قوم نے اعتماد کیا تو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ لوگ عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں ناکامی ہوگی کیونکہ لوگوں میں شعور آچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے