بیلہ،کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی

بیلا(یو این اے)کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ پر حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کشاری چینکی اسٹاپ بیلا کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ویگو گاڑی مخالف سمت سے آنے والے 2Dکار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ویگو سوار 4 افرادابوبکر ولد ملک اسحاق۔محمد صادق ولد محمد علی بختاور دختر عبدالقادر نسیمہ دختر عبدالقادر اقوام بنگلزئی ساکنان سبزل روڈ کوئٹہ جبکہ کار میں سوار علی احمد ولد دین محمد قوم سید اور سانول ولد ملک داد قوم محمد شہی سکنہ کوئٹہ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122ٹیارہ اور کراڑو سینٹر کے رضاکاروں نے سول اسپتال بیلا پہنچایا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے