بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شاہوانی اسٹڈیم سریاب میں عوامی جلسہ شروع،لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شاہوانی اسٹڈیم سریاب میں عوامی جلسہ شروع،لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قافلے پہنچ گئے۔ سریاب، کیچی بیگ اسٹیڈیم میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی سلسلے کے پانچویں دور میں آج‘قومی جلسے’کا انعقاد کیا جارہا ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گذشتہ روز ہی قافلے نکلنا شروع ہوگئے تھے۔ کراچی، تربت، پنجگور و خضدار سمیت دیگر دور دراز علاقوں سے ہزاروں افراد جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید قافلوں کی آمد جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے