کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،پولیس پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر تے ہوئے پولیس پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے رکن کوگرفتارکر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم (ٹی ٹی پی) کا نیٹ ورک چلانے والا ملزم عبدالہادی عرف امرللہ افغان شہری اور افغانستان کے علاقے زابل کا رہائشی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں نیٹ ورک چلاتا تھاگرفتار ہو نے والا ملزم گزشتہ ماہ ہونے والے پولیس وین پر حملے میں ملوث تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے دیگر 6 ساتھیوں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔واضح رہے کہ 26 دسمبر 2023ء کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3 راہگیر زخمی ہوئے تھے۔دستی بم حملہ نواں کلی کے علاقے پشتونستان چوک کے قریب ہوا تھا جس میں پولیس کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے موبائل میں موجود اے ایس آئی کے علاوہ قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے تھے۔