کوئٹہ،سریاب روڈ پر2 گروپوں کے درمیان تصادم، 7 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ،سریاب روڈ پر2گروپوں کے درمیان تصادم، 7 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ لانگو آباد دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 7 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں صدام قوم لانگو،سبحان ولد عبداللہ قوم لانگو،عبدالناصر ولد عبدالقادر قوم لانگو،محمد اللہ ولد عبداللہ قوم لانگو،عطا محمد ولد جمعہ خان قوم زہری، نادر ولد تاج محمد قوم زہری،عنایت ولد محمد عثمان قوم زہری شامل ہیں پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے