لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کی بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے سے امید کے نئے چراغ روشن ہو سکتے ہیں،گورنربلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرہ میں ایک سرمایہ دار کے مقابلے میں غریب شخص کو انصاف تک رسائی حاصل کرنے میں کئی دشواریاں درپیش ہیں جس کے باعث ہمارے معاشرے کے معاشی طور پر ناآسودہ افراد کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے ساتھ ساتھ کہیں اطمینان بخش داد رسی بھی نہیں ہوتی لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت کمزور اور غریب افراد کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ نظام میں انقلابی تبدیلیاں اور غریب دوست اصلاحات کریں تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوگورنر ہاوس کوئٹہ میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کی قیادت میں وزارت انسانی حقوق اسلام آباد کے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق اسلام آباد سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کی بلوچستان میں فعالیت سے صوبے کے سماجی عدم تحفظ کا شکار شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں قانونی معاونت فراہم کرنے میں مدد اور رہنمائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے آبادی قلیل مگر بہت منتشر ہیں. شدید غربت اور جدید ٹیکنالوجی سے ناواقفیت کی وجہ سے انصاف تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے. وکیلوں کی بھاری فیسوں اور دیگر اخراجات کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث کمزور اور زیردست دست طبقہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہے تاہم وزارت انسانی حقوق اسلام آباد لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کی بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے سے امید کے نئے چراغ روشن ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے