بلوچ ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں نے 70سالوں میں پہلی دفعہ بلوچوں کومتحد کیا،الیکشن کا بائیکاٹ کریں،خان آف قلات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)خان آف قلات میر سلیمان داود احمدزئی نے کہاہے کہ بلوچ ماوں بہنوں اور بیٹیوں نے قوم کو متحد کیا انہیں میں سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ 70سالوں میں کوئی بلوچوں کو متحد اس طرح نہیں کرسکا جس طرح میرے بہنوں ماوں اور بیٹیوں کی حالیہ جدوجہد نے کر کے دکھا یا ماما قدیر نصر اللہ بلوچ مسنگ پرسنز بلوچ یک جہتی کمیٹی کے حالیہ کاوشوں نے بلوچوں کو اتحاد سوچ اور جدو جہد میں ایک نئی امنگ اور جذبہ پیدا کیا ہے جس کی ضرورت شاید بلوچ قوم بشمول مجھ میں صدیوں سے تھی پاکستان اور ایران دونوں سکہ کے ایک رخ ہیں میں اپنے بلوچستان اور پاکستان کے تمام بلوچوں سے التجا کرتا ہوں کہ کوئی بھی آنے والے الیکشن میں ووٹ دینے نہیں جائے اور الیکشن سے بائیکاٹ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے خان آف قلات کا مزید کہنا تھا کہ بلوچوں کو بیدار کرنے میں پاکستان کے غلام سوچ اور مظالم نے بہت بڑا کردار ادا کیا کیونکہ غیور اور مہذب اقوام میں عورت کا مقام افضل ہوتا ہے مگر پاکستان کے سٹیبلشمنٹ نے جو مظالم ہمارے معصوم عورتوں بچوں سمیت دوسرے معصوموں پر ڈھائے اس نے پاکستان کو دنیا کے تمام بلوچوں سمیت دوسرے لوگوں میں شعور اور غیرت کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا خان آف قلات کا مزید کہنا تھا کہ ماہرنگ بلوچ سمیع الدین بلوچ حفظہ بلوچ صبغت اللہ بلوچ عرف شاہ جی بلوچ ڈاکٹر شہزاد اور بلوچ یک جہتی کمیٹی کے دوسرے اراکین نے جس انداز سے پاکستان اور ان کے مظالم عدلیہ اور زر خرید میڈیااور صحافیوں کو نہ صرف دنیا کے سامنے عیاں کیا بلکہ بلوچستان سندھ پنجاب سمیت تمام دنیا کے بلوچوں پشتونوں اور دوسرے مظلوم اقوام کے لوگوں کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب پاکستان سمیت تمام امن پسند انسانی حقوق سے وابستہ لوگوں کی ہمدردیاں بھی حاصل کی اور یہی وجہ تھی کہ ملالہ گریتا کی آوازوں سمیت دنیا کے تمام بڑے جرائد نے اس حالیہ تحریک کو نہ صرف نما یاں اجاگر کیا بلکہ جو مظالم اسلام آباد میں معصوم بلوچوں پر کیے وہ دنیا کے سامنے رکھ دیے خان آف قلات نے ذاتی طور پر غیور پشتون عوام کا اپنے بلوچ بہنوں بھائیوں کا ساتھ دینے اور ان سے ہمدردی کے سنہرے الفاظ میں تعریف کی خان آف قلات نے بلوچ سندھی پشتون اور دوسرے اقوام کے صحافیوں انسانی حقوق کے کارکنوں اداروں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کے اصول پرست صحافیوں اور ہمدردوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا خان آف قلات میر سلیمان داود احمد زئی کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اور ایران دونوں سکہ کے ایک رخ ہیں دونوں کی سٹیبلشمنٹ ظالم ہے دونوں ملکوں کے عوام ان کے مظالم کے ملبہ تلہ عرصہ دراز سے گھٹن محسوس کرتے ہیں اور ملک میں حقیقی آزادی اور انسانی حقوق کی پامالی کیلئے جدو جہد میں مصروف ہیں خان آف قلات نے حالیہ ایران اور پاکستان کے ایک دوسرے پر حملے کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے تمام بلوچوں سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نا جائے اور مکمل طور پر اپنے نام نہاد الیکشن کا بائیکاٹ کریں اور ایک واضح پیغام دنیا کو دیں اور بتائیں کہ بلوچ اپنا ایک آزاد وطن چاہتے ہیں اگر کسی کو شک ہے وہ ریفرنڈم کرکے دیکھ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے