بلوچستان کے عوام 27جنوری کو جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے،بلوچ یکجہتی کمیٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچ نسل کسی کے خلا ف جاری تحریک نے تربت سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا اسلام آباد میں پہنچتے ہی ہمارے ماوں بہنوں اور بزرگوں پر یخ بستہ رات میں ٹھنڈے پانی اور لاٹھیوں سے استقبال کیا گیا ہماے معصوم بچوں اور بہنوں نے اسلام آباد میں اپنی پہلی رات جیلوں میں گزارا اور اس کے باوجود بلوچستان کے یہ بہادر بچے ڈٹے رہے ان کے حوصلے کمزور نہیں ہوئے انہوں نے جیلوں سے نکلتے ہی اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اپنا دھرنا جاری رکھا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھی اس ظالم جابر ریاست کے لشکر نے ہمارے لوگوں پر اپنے ظلم کے قہر برسائے اسلام آباد کی خون جمادینے والے سرد راتوں میں انہوں نے کمبل اور کھانے پینے کا سامان بھی بھی اندر آنے نہیں دیا انہوں نے ہمارے بزرگوں سے لیکر ہمارے بہنوں کی مسلسل توہین کی لیکن ان سب مظالم اور جبر کے باوجود بلوچستان کے بہادر بچوں نے ہمت نہیں ہاری ریاست کی تمام جبر اور مظالم کے باوجود ہمارے بہادر ماوں بہنوں بزرگوں اور نوجوانوں کی حوصلے اور ہمے نے اس تحریک کو زیادہ منظم اور مضبوط کیا ہے اس کاروان کو بلوچستان کے سرزمین میں واپس آنے پر خوش آمدید کرنے کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ہم بلوچستان بھر کے غیرعوام سے گزارش کرتے ہیں کہ 27جنوری بروز ہفتہ دوپہر 12بجے اپنے بچوں کے ساتھ گھروں سے نکلے طلم جبر کے خلاف اس کاروان کا حصہ بنے ہمیں ان ماوں بہنوں اور بزرگوں کی ناقابل شکست جدوجہد نے حوصلہ اور ہمت عطا کیا ہے ہمیں ان ماوں اور بہنوں کے بہادری اور ہمت کو دیکھ کر اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہوگا یہ ہمارا پختہ ایمان ہے کہ ان ماوں اور بہنوں کے عظیم قربانیوں کی سبب جیت ہماری ہوگی جیت بلوچ قوم کی ہوگی اپنے آنے والے نسلوں کو اس جبر اور ظلم سے محفوظ بنانے کیلئے اپنے گھروں سے نکلو اپنے خواتین بچوں کے ساتھ اس عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کرکے اس عظیم جدو جہد کا حصہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے