الیکشن میں 2018 کی تاریخ دھرائی گئی تو ملک بہت پیچھے چلا جائیگا،مولانا عبدالغفور حیدری

پشین(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل واین اے 261 سے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا یے کہ جمعیت کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے جمعیت کے نمائندے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے اقتدار میں آکر بلوچستان کے ساتھ ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید علاؤالدین آغا کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کا قیام بنانا ہے اقتدار میں آکر بلوچستان کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں گے، صحت اور تعلیم کے حوالے سے مزید بہتری لائیں گے جب کہ ملک بھر میں پانی کی تقسیم شرعی اصولوں کے مطابق کریں گے انہوں نے کہا کہ پشین سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ قوم مفاد پرست عناصر کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اب لوگوں میں شعور آچکا ہے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کتاب کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن میں 2018 کی تاریخ دھرائی گئی تو ملک بہت پیچھے چلا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے