آصف علی زرداری 28 فروری کو حب میں جلسے سے خطاب کرینگے،تمام تیاریاں مکمل

بیلا(ڈیلی گرین گو ادر)آصف علی زرداری 28 فروری کو حب آئیں گے بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل حب شہر پارٹی پرچموں اور استقبالی بینروں سے سج گیا تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری مورخہ 28 فروری بروز اتوار بلوچستان کے صنعتی شہر حب آئیں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے ضلعی صدر ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری اور ضلعی جنرل سیکرٹری شریف پالاری کی ہدایات اور نگرانی میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پورے حب شہر کو پارٹی پرچموں اور استقبالی بینروں سے سجا دیا گیا ہے آصف علی زرداری کی حب آمد اور جلسہ عام کو عام انتخابات کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے