ہم خاران کے عوام کے خوشحالی امن و سلامتی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، میر محمد ہاشم نوتیزئی
خاران (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثنا بلوچ کے حق میں جلسہ منعقد ھوا۔جلسہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد ہاشم نوتیزئی۔صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثنا بلوچ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خاران حاجی میر محمد جمعہ کبدانی۔ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ۔ٹاون کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین میر ولی خان کبدانی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر شاہ حسین مینگل وحید عامر سمالانی داد محمدقمبرانی نصیب اللہ قمبرانی نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم خاران کے عوام کے خوشحالی امن و سلامتی کیلئے جدوجہد کررھے اور ھم خاران میں بدامنی اور کارڈ والوں کے خلاف مضبوط سیاسی قوت ہیں اگر خاران میں بلوچستان نیشنل پارٹی علاوہ دیگر امیدواروں کو ووٹ دیاگیا تو 2013 کے حالات بن جائیں گے لوگ سکھ کا سانس بھی لے سکتے ہیں ہم بلوچ قوم کے حقیقی وارث جماعت ھے اقتدار اور کرسی کیلئے اپنے پارٹی تبدیل نہیں کرسکتے ہیں اگر کوئی سیٹ کسی کے جی حضوری اور دربار میں حاضری سے ملتا ھے ایسے سیٹ پر لعنت بھیجتے ہیں اور بلوچ قوم پر ڈھائے گئے مظالم پر ھمارے آواز میں ضعیفی اور کمی نہیں ھوگا خاران کے غیرت مند بلوچ ان قوتوں کے آشیرباد سے الیکشن لڑنے والے ان درباریوں کو ووٹ کی پرچی سے انتقام لیں اور 8 فروری کو کلہاڑی کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ ان قوتوں کو یہ پیغام جائے کہ اصل طاقت عوام ھے اور عوامی قوت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ھم خاران کے عوام سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو شکست دیں گے جو معزز لوگوں کو گلیوں۔دفتروں۔چوکوں پر مارپیٹ کرتے تھے اب ایک بار پھر ان کو شکست دیں گے۔