واشک کے عوام،معتبر، سردار،سفید ریش جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو رہے ہیں،میر زابد علی ریکی
واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام واشک بازار چوک میں جلسہ عام کا انعقاد ہوا جلسے میں واشک کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی اکتیس واشک حاجی میر زابد علی ریکی اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 260 رخشان ڈویژن حاجی میر محمد عثمان بادینی،ولی کامل خاران مفتی عبدالغفار،ضلعی امیر واشک مولوی نذیر احمد،مفتی ہدایت اللہ،مولانی منظور مینگل،مولوی غلام اللہ مدنی،حاجی بشارت اللہ آلہ زئی،میر حکمت اللہ آلہ زئی،مولوی عظمت اللہ قمبرانی،وہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے واشک کے عوام میر،معتبر، سردار،سفید ریش، بزرگ و کماش جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو رہے ہیں جنکے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جمعیت کے کارکنوں کی دن رات محنتوں کی بدولت ہے آج ہمیں مقبولیت حاصل ہے اس موقع سے دوست محمد پینل کے دیرینہ اہم سیاسی رفیقوں نے جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو کر عوام کو بڑی سرپرائیز دی۔حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ اللہ پاک گواہ ہے کہ پانچ سال میں واشک کے ایم پی اے نہیں خادم رہا ہوں ساڈے تین سال سابق وزیر اعلی جام کمال بشمول مجیب محمد حسنی سابقہ ایم این اے احسان اللہ ریکی میرے سامنے دیوار بنکر رکاوٹیں کھڑی کرنے میں لگے رہے انہوں نے میرے ساتھ نہیں واشک کے مظلوم عوام کے ساتھ ظلم کی ہے سابقہ وزیر اعلی جام کمال کے واشک میں انھیں ایک دینی مدرسے تشریف فرما آل پارٹیز کے روبرو لایا اور خدا کا واسطہ دیکر واشک کے مظلوم عوام کے ساتھ ظپم و ناانصافی بند کرنے کی اپیل کی مگر وہ واشک کے عوام کا مزاق اڑاتے رہے لیکن جب واشک کے باسیوں کی دعا قبول ہوئی اور وزارت چن گئی تب جام کمال اینڈ کمپنی دیوانہ پن کا شکار ہو گیا انھوں نے کہا کہ واشک کا ہر فرد میرا بھائی ہے آج واشک کے نوجوان میرے انتخابی کمپئن کو چلا کر اپنے بزرگوں کو ہمارے کاروان کا حصہ بنا رہے ہیں جو اللہ پاک کی طرف سے ہمارے لیئے اہک نعمت ہے کیونکہ اپنے دور میں کسی کے ساتھ ذاتیات اور ظلم و زیادتی نہیں کی جسکا صلہ الحمد اللہ آج مھجے مل رہا ہے کسی کے ساتھ نہ پہلے ظلم کی اور نہ آئندہ کرینگے انھوں نے کہا کہ اپنے اپنے ڈیڈھ سالہ دور میں اتنی ترقیاتی کام کئے اور نو سو افراد کو روزگار فراہم کی جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی اور غریبوں کا برسرروزگار ہونا مخالفین پر گران گزر رہی ہے انھوں نے کہا کہ جام کمال دور میں ناگ ٹو واشک سی پیک لنک روڈ کو دو دفعہ اپنے پی ایس ڈی پی ڈالا مگر ان ظالموں نے انھیں نکال کر مھجے آخری حد تک کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ پاک نے میر قدوس بزنجو کی شکل میں واشک پر رحمت برسائے اور ڈیڑھ ارب کی لاگت سے ناگ واشک روڑ شامل ہو کر باقاعدہ ٹینڈر ہو گیا ناگ واشک روڑ کی تعمیر سے علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہو کر ترقی و خوشحالی ہو گی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ دوست محمد محمد حسنی اور انکے بیٹوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے بیس دالہ اور میرے ڈیڈھ سالہ دور کے ترقیاتی کاموں اور روزگار کی فراہمی کا موازنہ کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی واضع ہو گا انھوں نے کہا کہ مخالفین کو الکہ اور عوامی طاقت پر یقین نہیں آئے روز واشک کے عوام اور خصوصا نوجوانوں کو ہمارے کاروان میں شامل ہوتے دیکھ کر مخالفین چور دروازوں سے کرسی پر بیٹھنے کا خواب دیکھ رہے ہیں مگر انکو علی الا اعلان کہتا ہوں کہ اب چور دروازوں سے کرسی پر آنے کا باب بند ہو چکا ہے اب عوام کی رائے ہی واشک کی تقدیر ہے مقررین نے کہا کہ آٹھ فروری کو واشک کے عوام کتاب پر ٹھپہ لگا کر مخالفین کا بوریا بستر گول کر دینگے۔