موجودہ حکومت نئے نسل خاص طور سے بچوں کی صحت مند نشونما پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نورمحمد مندوخیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئے نسل خاص طور سے بچوں کی صحت مند نشونما پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وزارت منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے منصوبے پر محکمہ صحت تعلیم اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ڈی ورمنگ قومی پروگرام کے تحت عوامی سطح پر ڈی ورمنگ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لسبیلہ کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی خوراک دی جائیگی ضلع لسبیلہ میں 29جنوری سے 31جنوری تک سہ روزہ مہم پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما میں یہ خوراک فائدہ مند ثابت ہوگا اور بچوں کی محفوظ اورتابناک مستقبل میں یہ منصوبہ کلیدی کردار ادا کریگا پراجیکٹ کے حوالے سے انتظامی افسر نے بتایاکہ لسبیلہ کے 800 سے زائد سرکاری اسکولز اور دینی مدارس کے اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائینگی،تقریب سے پروگرام ڈائریکٹر قدیر بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیورمنگ کا قومی پروگرام 47اضلاع میں شروع کیا گیا ہے بلوچستان میں ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کو ماڈل اضلاع کے طور پر پراجیکٹ میں شامل کیا گیایہ اسکول جانیوالی عمر کے بچوں کی محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے انہیں پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ دینے کی مہم کا پہلا دور 29 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ مہم میں دوسری مرتبہ اسکول اور مدارس جانے والی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی دوا دی جائیگی اسکول نہ جانے والے بچوں کو تربیت یافتہ کارکن ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر دوا کھلائیں گے پروگرام ڈائریکٹرنے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2022 کے نیشنل ڈی ورمنگ مہم کے دوران ضلع لسبیلہ کے 93 ہزار بچوں کو خوراک دی گئی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لسبیلہ سمیت دینی مدارس کے نمائندگان سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے