ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی جدوجہد اور قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہے،عیسیٰ روشان

پشین (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے ضلع پشین میں انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے اجتماعات منعقد ہوئے پی بی 48پشین سے پارٹی کے امیدوار محمد عیسیٰ روشان، پی بی 47 پشین Iسے اورنگزیب خان ایڈوکیٹ اور پی بی 49 پشین سیسید فدا آغا نے مختلف کلیوں کا دورہ کیا اور انتخابی دفتروں کے افتتاح اورعوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں صوبائی ڈپٹی سیکریٹریزخلیل خان ترین، سید احسان آغا، صوبہ سندھ کے سیکریٹری شفیع ترین،ضلعی معاونین خلیل آغا، نصرت آغااور برکت آغا نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی جدوجہد اور قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہے پارٹی کے نامزد امیدوار منتخب ہونے کی صورت میں قوم کے اجتماعی مسائل کو پارلیمنٹ کے فلور پر اٹھائینگے اور قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے بلکہ ماضی میں پارٹی کے منتخب نمائندوں نے اپنے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو سنگین مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی اور انتخابات میں کامیابی یا ناکامی دونوں صورتوں میں اس جدوجہد کو مزید تیز کیا جائیگا اور پشتونخوا وطن کی ترقی، آبادی اور خوشحالی کیلئے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تگ ودو کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے