سردار اختر جان مینگل27جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 27جنوری کو کوئٹہ شہر میں مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا 28جنوری 2024ء کو پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہوانی ایونیو لنک روڈ نزد کیچی بیگ سریاب میں جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اجتماعات اور جلسہ عام سے این اے 264 کے امیدوار سردار اختر جان مینگل و دیگر قائدین خطاب کریں گے کوئٹہ اور سریاب کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اجتماعات اور جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے 8فروری کو کلہاڑا پر مہر ثبت کرکے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں پارٹی رہنماء و کارکنا ن میں پارٹی پروگرامز اور جلسہ عام میں شرکت اور فوری طو رپر عوامی رابطہ مہم تیز کر کے پروگرامز کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے