جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالے گی، سرداراحمدخان شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماو حلقہ پی بی 46سے نامزد امیدوار سرداراحمدخان شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام 8فروری کو”کتاب“پر مہر لگا کر حقیقی نمائندوں کو کامیاب کریں جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اقتدار میں آکر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالے گی،سریاب سے کامیاب ہونے والے قوم پرست جماعت کے نمائندوں نے پانچ سال تک عوام کی کوئی خدمت نہیں کی عوام انہیں ووٹ کے ذریعے مستردکردیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سریاب روڈ پر منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام وہ واحدسیاسی و مذہبی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام 8فروری کو ”کتاب“پر مہر لگا کر حقیقی نمائندوں کو کامیاب کریں جمعیت علما اسلام نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مسلمانوں کی نمائندہ سیا سی جماعت ہے،جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اقتدار میں آکر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالے گی۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کا فیصلہ آ چکا ہے 8فروری کو کتاب کی جیت یقینی ہے مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے،عوام کی خدمت ہی ہمارا شعار ہے خدمت کیلئے میدان میں اترے ہیں،گزشتہ پانچ سال حلقہ انتخاب کے عوام کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں ان کا ازالہ کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے