جمعہ خان اچکزئی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،پشتونخوامیپ میں شمولیت کااعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی نائب صدر جمعہ خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے باقاعدہ پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاسی، جمہوری، وطن دوست سیاست نے انہیں ملک کا جمہوری سیاسی لیڈربنا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت پشتونخوامیپ کے جاری قومی سیاسی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے