بلوچستان میں پولنگ عملے کی تربیت سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولنگ عملے کی تربیت سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے بلوچستان کے ضلاع کچھی کے 15، ضلع خضدار کے 107، ضلاع اوستہ محمد کے 7، ضلاع قلعہ سیف اللہ کے 70 اور ضلاع چمن کے 27 پولنگ عملے کی ٹریننگ سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی جانب سے محکمانہ کاروائی کا آغار کر دیا گیا ہے غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ڈی آر اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے، تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے