بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی۔بلوچستان حکومت نے عالمی اداریکو خط میں رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے او راس حوالے سے وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان غیر تصدیق شدہ اور علیحدگی پسند عناصرکے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر لاپتا افراد کے لواحقین کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور ان کی حفاظت کویقینی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے