گرینڈ الائنس سے ملکر مستونگ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

قلات(ڈیلی گرین گوادر)جے یو آئی سیکرٹری جنرل وحلقہ این اے 261 سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے این اے 261 سے گرینڈ الائنس کے چیئرمن حاجی انور شاہوانی کی دستبرداری اور حمایت پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انشاء اللہ گرینڈ الائنس سے ملکر مستونگ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کی اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نواب اسلم رئیسانی اور مولانا عبدالغفورحیدری کی حمایت در اصل ہمارے بلوچستان کی وہ تابندہ روایات ہے

جو گرینڈ الائنس نے جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو دی انہوں نے کہا کہ ہم اچھے اور بارے حالات میں اپنے ان دوستوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے باہمی مشاورت اور علاقے کی صورت حال کو سامنے رکھ کر مزید کمپئین کو تیز کردیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے