پرامن صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

تربت (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی عام انتخابات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک روزہ دورے پر تربت پہنچے کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا استقبال کیا نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی نگراں وزیر اعلٰی کے ہمراہ تھے کمشنر آفس تربت میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر مکران کے علاوہ ضلع کیچ ، ضلع پنجگور اور گوادر کے انتظامی افسران کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی کمشنر مکران سعید احمد عمرانی ، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ ، ڈی سی گوادر اورنگزیب بادینی اور ڈی سی پنجگور ممتاز کھیتران نے الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بریفننگ دی اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ الیکشن کی تیاری مکمل ہے پرامن صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں تمام ڈویژنوں کا دورہ کرکے انتخابی اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے ابتک اٹھائے گئے اقدامات اطمینان بخش ہیں الیکشن میں حصہ لینے والے میدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے امن وامان کے حوالے سے صورتحال پہلے سے بہتر ہے اور بحالی امن کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے