وفاقی محتسب خضدار اور قلات کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا، احمد وقاص کاشی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی محتسب اعلی جناب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انویسٹی گیشن افیسر وفاقی محتسب کوئٹہ جناب احمد وقاص کاشی نے ریجنل افس خضدار میں عوامی مسائل سنے۔ اور مختلف محکموں کے نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب خضدار جناب کاشف بلوچ نے بھی احمد وقاص کاشی کے ہمراہ مختلف عوامی مسائل کی شنوائی کی۔ جھلاوان ایکشن کمیٹی اور پینشن ایسوسییشن کے وفد نے جناب صابر قلندرانی کی سرپرستی میں وفاقی محتسب کے افسران سے ملاقات کی۔ انویسٹی گیشن افیسر جناب احمد وقاص کاشی نے وفد کو اس بات کا یقین دلایا کہ وفاقی محتسب ریجنل افس خضدار ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ دورے کے دوران مختلف وفاقی محکموں کے وزٹ بھی کیے گئے۔ اور عوام سے براہ راست مخاطب بھی ہوا گیا۔ خضدار کی عوام نے وفاقی محتسب کے ان اقدامات کو عوام دوست قرار دیا۔ اور ادارے کے کام کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے