وفاقی حکومت نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور کرلیا، دھرنا ختم کررہے ہیں،جمال رئیسانی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم تقریباً تین ہفتے اسلام آباد میں شہداءکے لواحقین کیساتھ مطالبات لیے دھرنے میں بیٹھے رہے۔ الحمدللہ ہمارے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کو وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے اور یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلد اس پر عمل کیا جائے گا۔ آج ہم اپنا دھرنا ختم کررہے ہیں۔ ہماری ریکویسٹ میں یہ بھی شامل تھا کہ حقیقی مسنگ پرسنز کے معاملے کو جلد اس جلد حل کیا جائے اور لواحقین کی داد رسی کی جائے۔ مجھے شہداءکے خاندانوں پر فخر ہے جو شدید سردی میں گھبرائے نہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ ہمارا مشن ختم ہونے والا نہیں۔ یہ شروعات ہیں۔ میں اس وقت سکون سے نہیں بیٹھوں گا جب تک پاکستان کے ہر شہید کو انصاف نہیں مل جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے