وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر کو سرفراز بگٹی نگران وزیر داخلہ کے منصب سے مستعفی ہوگئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو ’کچھ ذاتی وجوہات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، جسے بعدازاں قبول کر لیا گیا۔

سرفراز بگٹی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ تھا کہ سرفراز بگٹی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے ارادے سے کابینہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتخابی شیڈول جاری ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ قانون کے تحت نگران سیٹ اپ کے اراکین انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔بعدازاں 18 دسمبر کو سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے