مخالفین کو جواب دینے کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں، میریونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 19 خضدار سے امیدوار میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جن کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہوتا وہ تنقید کرتے ہیں ایسے لوگ دھرائیں فقرے رٹے ہوئے ہماری جانب سے عوام ان کو 8 فروری کو کتاب و کلھاڑا پر مہر ثبت کرکے جواب دیگا۔ یہ بات انہو ں نے اورناچ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میر یونس عزیز زہری نے کہا کہمخالفین کرنے والوں کو جواب دینے کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں، جواب عوام 8 فروری کو کتاب و کلھاڑا پر مہر ثبت کرکے دیگی بلدیاتی الیکشن میں سردار شیر دل تمرانی کا بیٹا اپنوں کے ظاہری ووٹوں کے پھسل جانے کے باعث مارکھا گیا، سردار شیر دل تمرانی کیوں کر ان کالے ناگوں سے دوبارہ ڈسنا چاہتا ہے سردار شیردل تمرانی کے ساتھ ہماری بے حد ہمدردیاں ہیں کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے فرزند کی صورت میں حصہ لیا اسی بابائے بلوچستان کی جماعت نے انہیں کیا صلہ دیا؟نیشنل پارٹی کے ظاہری ووٹوں سے وہ ہار گئے اب کیونکر ٹکٹ دیتے ہوئے دغا دینے والے اس پر مہربان ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ سردار تمرانی اپنے سیاسی رفیقوں کی اداؤں پر ضرور غور کرے۔ جے یوآئی اور بی این پی کا اتحاد میثاق جمہوریت کا نعم لبدل ہے اور میر خالد بزنجو کی جے یوآئی میں شمولیت سے اتحاد کو مزید توانا پوزیشن مل گئی ہے مخالفین 8 فروری کے اتحاد کا انتظار کریں انشاء اللہ انہیں جواب مل جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے