لاہور ہائیکورٹ نےنگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر اپیل نمٹا دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی آ چکا ہے، اب الیکشن شیڈول بھی آ چکا، چند روز بعد نئی حکومت آنے والی ہے۔اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت میں دلائل میں دیے کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی 90 روز کی مدت پوری ہوچکی ہے۔ اب وہ آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے