جلاؤ گھیراؤ کیس،مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں مراد سعید، اعظم خان سواتی، حافظ فرحت عباس ، زبیر نیازی ، واثق قیوم، امتیاز احمد شیخ اور حامد رضا شامل ہیں۔

پولیس نے مزکورہ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے