بینک ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہیں ایس ایس پی آپریشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ پولیس جواد طارق نے کہا ہے کہ بینک ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، فِنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کردی ہیں پولیس جواد طارق نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پانچ مسلح ڈاکوں نے بینک بند ہونے سے کچھ دیر قبل عمارت میں گھس کر سکیورٹی گارڈ اور بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوں نے بینک میں موجود تقریبا پانچ کروڑ روپے کی نقدی لوٹ لی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق ڈکیتی سے تقریبا ایک گھنٹہ پہلے ہی بینک میں سٹیٹ بینک سے رقم لائی گئی تھی اس لیے بینک میں نقد رقم زیادہ تھی، ملزمان نے شاید ریکی کر رکھی تھی۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، فِنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی جواد طارق کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے ملزمان کو شناخت کرنے کی تلاش جاری ہیں۔