نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں تعلیم کے نظام کو کافی حد تک درست کیا گیا،میرکبیرمحمد شہی

منگچر(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی الیکشن مہم کے سلسلے میں سب ڈویژن منگچر میں انتخابی دفتر کا افتتاحی تقریب منعقد کیاگیا انتخابی دفتر کا افتتاح نیشنل پارٹی کے مرکزی سینر نائب صدر نامزد امیدوار این اے 261 میر کبیرجان محمدشہی مرکزی سینر رہنما نامزد امیدوار پی بی 36 میر یعقوب لانگو نے فیتہ کاٹ کر کردیا اس دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ضلع قلات تحصیل قلات تحصیل منگچر کے عہدے دار ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھے انتخابی مہم کے پروگرام سے نامزد امیدوار میر کبیرجان محمدشہی میر یعقوب لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ ظہور بلوچ تحصیل قلات کے صدر محمد عارف قلندرنی زائد بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے پچھلے دور حکومت کے شاندار کارکردگی اور ایک واضع قومی پروگرام کے تحت 8 فروری کو اپنے عوام کی عدالت میں پیش ہونے جارہی ہے۔ پارٹی کی روز بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت الیکشن ڈے سے قبل از وقت فتح کی غماز ی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے منشور واعراض بلوچستان کے ترقی خوشحالی اور بلوچ عوام کو روزگار تعلیم صحت جیسے باہم سہولیات فراہم کرنا آج بلوچستان میں بسنے والے عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں تعلیم کے نظام کو کافی حد تک درست کیا گیا تاہم نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ بلوچستان کی ترقی وترویج کے لیے خصوصی توجہ درکار ہیں عوام نے اگر اس بار انتخابات میں موقع دیا تو عوام کے توقعات سے بڑھ کر تعلیم صحت کی شعبوں میں نیشنل پارٹی عوام کو صحت تعلیم جیسے بنیادی ایشوز پر اہم اقدامات اٹھائے گی پارٹی کے ورکرز عہدے دار اور ووٹرر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے