نیشنل پارٹی تمام مکتبہ فکر کی نماٸندہ جماعت ہے، خواتین کو پارٹی میں خصوصی اہمیت حاصل ہے ، کلثوم نیاز بلوچ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس کلی بہرام شہی میں خواتین سیکرٹری سمیعہ حیات باروزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ عزازی مہمانان سعدیہ بادینی سلماں قریشی تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صوباٸی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ضلعی خواتین سیکرٹری سمیعہ حیات باروزٸی سعدیہ بادینی سلمیٰ قریشی نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام مکتبہ فکر کی نماٸندہ جماعت ہے خواتین کو پارٹی میں خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اکیسویں صدی میں خواتین کا سیاسی جدوجہد اور ملکوں کی ترقی میں نمایاں کردار رہا ہے۔ نیشنل پارٹی میں خواتین کی بھرپور شمولیت سے قومی و سیاسی جدوجہد کو تقویت ملی ہے خواتین کا سیاسی طور پر متحرک کردار ادا کرنے سے ہی ترقی پسند و شعوری سماج تشکیل دیا جا سکتا ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ خواتین کو برابری کا مقام و مواقع حاصل نہ ہو اور ترقی کو حاصل کیا جاسکے۔نیشنل پارٹی خواتین کے حقوق کےلیے ہرفورم پر آواز بلند کررہی ہے خواتین معاشرے کا پچپن فیصد ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین کو ہمیشہ ہر شعبہ میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے ۔ نیشنل پارٹی خواتین کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کے ساتھ ہر شعبہ میں بھرپور نماٸندگی دینے کےلیے کوشش کررہی ہے۔ تاکہ خواتین معاشرے کی ترقی میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں۔ نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں خواتین کو تعلیم کے حصول کےلیے گرلز کیڈٹ کالز اور یونیورسٹیز کیمپسز کا قیام عمل میں لایا گیا۔آج خواتین کا نیشنل پارٹی پر اعتماد و بھروسہ آپ کی جدوجہد کے بدولت پے اپنی تنظیمی و تربیتی عمل کو جاری رکھے نیشنل پارٹی ہی بلوچستان میں تعمیری سوچ و اپروچ کی پہچان ہے نیشنل پارٹی کی سیاست مستقبل روشن کی ضامن ہے اس ملک میں خواتین کو یکساں مواقع میسر نہیں تعلیم و صحت کی ناگفتہ صورتحال کا شکار خواتین ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مرد و عورت کی برابری کی علمبردار ہے۔نیشنل پارٹی نے اس کو عمل سے ثابت کردیا ہے۔ہمیں خواتین کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع کرنے کےلیے موبلائزشن کے عمل کو تیز رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پی بی 37 سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی این اے 261،سے میر کبیر جان محمدشہی کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل پارٹی کے خواتین ونگ اپنے جہدوجہد تیز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے