محکمہ بہبود آباد ی کے اہلکاررشوت ستانی اور جعلی بھرتی کے الزام میں گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ اینٹی کرپشن بلو چستان نے محکمہ بہبود آباد ی کے اہلکار کو رشوت ستانی اور جعلی بھرتی کے الزام میں گر فتار کر لیا۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن بلو چستان کے مطابق اینٹی کرپشن بلو چستان نے پاپو لیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلو چستان کی شکایت پر انکوائری عمل میں لا تے ہوئے رشوت ستانی اور جعلی بھرتی میں ملوث محکمہ بہبود آباد ی کے اہلکار عبد اللہ جان کو گر فتار کر لیاہے، ترجمان کے مطابق عبد اللہ جان نے گوالمنڈی چوک کے قریب بلڈنگ میں جعلی آفس قائم کیا ہو ا تھا جہاں سے وہ جعلی ایچ آر فارم اٹینڈنس رجسٹر، سروس بک،جعلی آرڈرز اور لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق عبد اللہ جان جعلی سر کاری کارڈز مرتب کر کے لوگوں میں تقسیم کر تا رہا ہے،اینٹی کرپشن بلو چستان نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے