عوام 8فروری کو مفاد پرست اور ملک مخالف قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں، سحر گل خان خلجی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماو حلقہ پی بی 41سے نامزدامیدوار سحر گل خان خلجی نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو ایک بار پھر تعمیر وترقی کے منشور کے ساتھ ”شیر“کے نشان پر مہر لگاکرمسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائے گی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سحر گل خلجی نے کہاکہ 8 فروری پاکستان کی تعمیر وترقی کی فتح کا دن ہے مسلم لیگ (ن)قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو تعمیر وترقی اور امن کا گہواہ بنایا،ایٹمی دھماکے کر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،موٹرویز کا جال بچھایا جس کی بدولت تعمیر وترقی عوام کے گھروں تک آئی،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ملک میں معاشی بہتری آئی روپیہ مستحکم ہوا ہر گھر میں خوشحالی آئی لیکن پاکستان کے دشمنوں کو یہ منظور نہ تھا اور انہوں نے ملک کی ترقی کو روک دیا اوراداروں کے خلاف سازشیں کرکے انہیں آپس لڑانے کی کوشش کی لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) اور عوام نے ملکرملک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو مفاد پرست اور ملک مخالف قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں کریگی