عوام الیکشن مہم میں موسمی پرندوں اور سیاسی لوٹوں کا محاسبہ کریں،مولاناحافظ حمد اللہ

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ علما کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا جمعیت علمااسلام عوامی و سیاسی خدمات کی بنیاد پر انتخابی میدان میں مقابلہ کریگی ملک و قوم کو مسلط حکومت سے نجات دلانے میں جمعیت علما اسلام کی قیادت نے بنیادی کردار ادا کیا عوام الیکشن مہم میں موسمی پرندوں اور سیاسی لوٹوں کا محاسبہ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ مفتاح العلوم سنجاوی ضلع زیارت کے زیراہتمام منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن مہم میں ضمیروں کی بولی لگانا قبائلی وسیاسی روایات کے منافی ہے الیکشن مہم میں سبز باغ دیکھاکر قوم کو دھوکہ دینے والے عوام کے ہمدرد و خیرخواہ نہیں عوام انکا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن مہم میں موسمی پرندوں اور سیاسی لوٹوں کا راستہ روکیں۔،انہوں نے کہاکہ علما کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا جمعیت علمااسلام عوامی و سیاسی خدمات کی بنیاد پر انتخابی میدان میں مقابلہ کریگی ملک و قوم کو مسلط حکومت سے نجات دلانے میں جمعیت علما اسلام کی قیادت نے بنیادی کردار ادا کیا عوام الیکشن مہم میں موسمی پرندوں اور سیاسی لوٹوں کا محاسبہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے