عام انتخابات کے نتائج تک بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے ۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔ اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا، نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔