سول سپتال کوئٹہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی صدارت میں بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کے دوران سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر سول سپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبی تیاریاں مکمل کرلی گئی اجلاس میں سربراہ شعبہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر شعیب قریشی، سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر بلیقس اسلم، سربراہ شعبہ ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر صدیق،سرجن اقبال جعفر، ڈائریکٹر ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر حفیظ پانیزئی، سربراہ شعبہ برن پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر عبداللہ خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر سلیم بوریوال، آر ایم او شعبہ دندان ڈاکٹر حفیظ سیال، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور، ڈی ایم ایس ڈاکٹر زبیر بگٹی، سربراہ شعبہ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر اسحاق، ڈاکٹر بہار زرکون، مین مڈیسن اسٹور انچارج اسحاق ببری اور آر بی سی کے حلیم نے شرکت کی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ 24/7 الرٹ رہے گے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ ٹرائج کے لئے مختص کر دیا گیا۔سرجری، نیورو سرجری، آرتھو پیڈک، پلاسٹک سرجری، میڈیسن، برن یونٹ کے کنسلٹنٹس تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کی 24/7 حاضری یقینی بنایا گیا جبکہ تمام ادویات اور طبی آلات دستیابی اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق طبی عملے کی اپنی جگہ پر موجودگی کے اقدامات کر لیے گئے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے اجلاس میں ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا سرکاری شفاخانہ ہے جہاں سہولیات کی فراہمی کا تسلسل کسی چیلنج سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام آپریشن تھیٹر تیار اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا دوران ایمرجنسی سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں غیر ضروری رش سے اجتناب کیا جائے خون کے عطیات کی فراہمی کے لئے شہری آر بی سی سینٹر سے تعاون کریں، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بیگ اور مختلف گروپس کے خون موجود ہوں سیکورٹی تھریٹ اور امن و امان کی صورتحال کے باعث ہسپتال میں رش پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے عوام سے گزارش ہیغیر ضروری طور ہسپتال کا رخ نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے