تجربات نے بلوچستان کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے، بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق اور موقع دیں، اسد بلوچ

ٌٌٌٌٌٌپنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں بی این پی (عوامی)کے زیر اہتمام چتکان میں گرینڈ شمولیتی جلسہ تحصیل پروم چتکان بونستان عیسئی سے سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکربی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں تحصیل پروم کے قداورسیاسی وسماجی شخصیات سیٹھ مسلم حاجی فاضل، محمد اشرف کہدہ اکرم،منیراحمد،صادق بلوچ عبدالباسط،فاروق،صال جان،حاجی اسلم زبیراحمد،ظہور طاہر،نوربخش،عطاء محمد، الطاف، عبدالحمید، لعل بخش،طارق غنی،فیصل،سرور ولد واجداد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں دوست واحباب اور رشتہ دارشامل ہیں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ قومی اسمبلی کے امیدوار نوراحمد بلوچ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 ٹو شکیل احمد قمبرانی بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما بہرام خان بلوچ سنئیر رہنما حاجی یسین زہری زبیر ایوب سابق یوسی ناظم نوراحمد بابل عطاء مہر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں منصفانہ الیکشن عوام کی ڈیمانڈ ہے تجربات نے بلوچستان کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے بااختیار ادارے بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق اور موقع دیں مقررین نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جہنوں نے 2013 سے 2018 تک بلوچستان اور پنجگور کو تاریکی اور پستی میں دھکیلا تھا اور اقتدار کی خاطر نوجوانوں کے سروں کا سودا کیاتھا ایک مرتبہ پھر یہ لوگ سودابازی کے لیے در در بھٹک رہے ہیں مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس بار عوام ایک اور 2013 دھرانے نہیں دے گی اس بار نمائندے عوام کی مرضی اور ووٹوں سے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں جائیں گے مقررین نے نیشنل پارٹی نے 2013 میں سلیکٹ ہوکر بی این پی عوامی کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز روک دیئے تھے یہ منصوبے بی این پی عوامی کے زاتی نہیں تھے یہ پنجگور کے عوام کے فلاح وبہبود کے لیے منظور کیئے گئے تھے انہوں نے کہا کہ یہ اس قدر انتقام میں چلے گئے تھے کہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا زرعی کالج اور عیسئی برج کے فنڈز بھی روکے جس سے کالج کا کام دس سال التوا میں چلاگیا اگر یہ وقت پر مکمل ہوتا تو اج اس میں دو بیچ فارغ ہوجاتے اور عوام کے پیسے بھی بچ جاتے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے پنجگور کو ترقی دیا ہے کالجز سکول یونیورسٹی اور ہیلتھ کے ادارے دیئے ہیں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں ووٹ ایک قومی امانت ہے جب ووٹ باکردار امیدواروں کے حق میں اور اجتماعی سوچ کے تحت استعمال ہوگا تو اس سے تبدیلی ائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی جہدوجہد کی بدولت دو ہزار کروڑ پنجگور کی ترقی پر خرچ ہوئے ہیں ان پیسوں سے پنجگور میں اہم منصوبے مکمل ہوئے اور عوام آج فائدہ اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ باشعور معاشروں میں ووٹ کارکردگی اور کام اور کردار کی بنیاد پر دیا جاتا ہے پنجگور بھی ایک باشعور اور پڑھا لکھا معاشرہ ہے یہاں کے عوام اپنے ووٹ کا کھبی غلط استعمال نہیں کرینگے بلکہ انکا ووٹ بی این پی عوامی کو ملے گا بی این پی عوامی پنجگور میں ترقی کا تسلسل جاری رکھ سکتا ہے نیشنل پارٹی کے نمائندوں کا ماضی سب کے سامنے ہے ایک بھی کام نہیں کرسکے تمام پیسوں کو ٹھیکداروں سے ملی بھگت کرکے ان پیسوں پر ہاتھ صاف کرلیا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے کھبی بھی کرسی کی پرواہ نہیں کیا حکومتوں میں ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھایا انہوں نے کہا کہ عوام نیشنل پارٹی کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہیں کرے گا اور نہ ہی انکے فریب میں ائے گا منشیات کے دھندے کی سرپرستی یہی کررہے ہیں اور پنجگور میں اسلحہ کلچر کو بھی انہی لوگوں نے عوام پر مسلط کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے