بی اے پی رنگ نسل،مذہب سے ہٹ کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،منظوراحمد کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ این اے 262کے امیدوار سینیٹرمنظورا حمدکاکڑ،حلقہ پی بی 38کوئٹہ Iکے امیدوار سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کہاہے کہ ہمارا بیانیہ عوام کی خدمت ور عوام کے مسائل کا ان کے دہلیز پر حل کرناہے،بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں آباد اقوام پرمشتمل ایک گلدستہ ہے جہاں بلوچ،پشتون،پنجابی،ہزارہ سمیت دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور انہی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے مل کر کام کریگی،بی اے پی رنگ نسل،مذہب سے ہٹ کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔8فروری کو بلوچستان کے غیور عوام گائے کے نشان پر اپنا مہر ثبت کرینگے تاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بقیہ مشن کو جاری رکھاجاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں کچلاک کے کلی کتیرمیں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ اور سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کہاکہ ہمارا بیانیہ عوام کی خدمت ور عوام کے مسائل کا ان کے دہلیز پر حل کرنا ملک اور قوم کے بقا کے لیے جدوجہد کرنا یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ملک پاکستان ہوگا تو ہم ہوں گے اس ملک کے عزت کے خاطر ہر بازی لگانے کو تیار ہوں گے بلوچستان عوامی پارٹی پھولوں کا ایک گلدستہ ہے ہم نے اس علاقے کے عوام اور تمام اقوام کو اپنے ساتھ گلدستے کے مانند رکھنا ہے اور عوام خدمت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے کوئی پنجاب یا سندھ سے اٹھ کر نہیں آسکتا یہاں کے عوام کواٹھ کر اپنے اور اپنے بچوں کی بہتری کیلئے اہل امیدواروں کووٹ دیناہوگاہمارا تعلق انہی علاقوں سے ہے جہاں آج ہم امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہیں ہم علاقے کی بہتری کیلئے اچھا کام کرسکتے ہیں یا وہ لوگ یہاں سے تعلق ہی نہیں رکھتے وہ اچھا کام کرینگے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں آباد اقوام پرمشتمل ایک گلدستہ ہے جہاں بلوچ،پشتون،پنجابی،ہزارہ سمیت دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور انہی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے مل کر کام کریگی،بی اے پی رنگ نسل،مذہب سے ہٹ کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔8فروری کو بلوچستان کے غیور عوام گائے کے نشان پر اپنا مہر ثبت کرینگے تاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بقیہ مشن کو جاری رکھاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے