بارش نہ ہونے پرحکومت کا 26 جنوری کو ملک بھر میں نمازاستسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)حکومت نے بارش نہ ہونے پر 26 جنوری کو ملک بھر میں نمازاستسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین مولانا طاہراشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران اس خدشےکا اظہارکیا کہ اگر بارشیں فوری نہ ہوئیں تو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں۔

صلاۃ استسقاء کو پانی کی کمی،خشک سالی اورجنگالات میں آگ سے بچاو کے لیے ادا کیاجاتا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان اس وقت خشک موسم اورسخت سردی کی لپیٹ میں ہے،بارش نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے