چیف سیکرٹری بلوچستان عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر خضدار پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر قلات ڈویژن کے ہیڈکوارٹر خضدار پہنچ گئے کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ نے ان کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی تھے۔ چیف سیکرٹری نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کو مکمل کر لی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں ڈویڑنز کے دوروں کا مقصد پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی فراہمی، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانا ہے اور ڈویڑنز کو منعقد ہونے والے انتخابات کے پرامن، شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں بہترین سیکیورٹی کی فراہمی، پانی، بجلی اور واش رومز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ قبائلی عمائدین کو بھی اعتماد میں لیں تاکہ پر امن انتخابات کو انعقاد ممکن ہو۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے اجلاس کو انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں عملے کی دستیابی اور تعیناتی، بنیادی سہولیات کی دستیابی، آئی ٹی سٹاف اور آلات کی دستیابی اور تعیناتی، معذور افراد کی سہولت کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی وغیرہ شامل تھیں۔ حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز، سکیورٹی کے انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پولنگ عملے اور آلات کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات، سکیورٹی پلان شامل تھے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے جانے والے ٹیموں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ تعاون کرے۔ اس موقع پر ڈویڑن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ذاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی، کمشنر علی اکبر بلوچ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز و دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے