میاں نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو سب سے پہلے سودی نظام کا خاتمہ ہوگا، سردار یعقوب ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات کے نتیجہ میں میاں نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو سب سے پہلے سودی نظام کا خاتمہ ہوگا، سودی نظا م نے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اسے ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،عوام شیر کو ضرور ووٹ دینگے عوام ترقی اور سودی نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں تو شیر کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگائیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت سے نجات دلائے گی کے ملک میں تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ عدالتی نظام مظلوم کو انصاف فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکا ہے،ملک میں عدل و انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ملک کو اسلامی فلاحی مملکت کا نفاذ ہماری اولین ترجیح ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرینگے،غیرترقیاتی اخراجات ختم کرکے غریب بچوں کو تعلیم مفت دینگے،بیروزگاری کا خاتمہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ملک کے45لاکھ یتیم بچوں اور56لاکھ معذور لوگوں کی کفالت بے نظیر انکم سپورٹ کے زریعے یقینی بنانے پر توجہ دینگے،بے گھر افراد کو گھر فراہم کرینگے،یہ ملک25کروڈ عوام کا ہے مسلم لیگ (ن)عوام کوصحت اورتعلیم کی سہولیات فراہم کریگی،انہوں نے کہا غزہ میں بارود کی بارش ہورہی ہے،25ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، بچوں کاقتل عام جاری ہے ہماری حکومت انے پر اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اواز بلند کرینگے افسوس ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دنیا میں کوئی نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور بھی 27 جنوری تک آجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے