مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے معاشی معاہدے میں شامل ہیں،جنرل عبدالقادر بلوچ
بسیمہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نامزد امیدوار این اے 260 جنرل عبدالقادر بلوچ انتخابی مہم کے سلسلے میں ناگ رخشان کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے ہمیں ایک وسیع وعریض خطہ عطا فرمایا ہے اور یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے مگر بدبختی حقیقی نماہندہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اضلاع پسماندگی کے شکار ہیں میں نے اپنے گزشتہ ادوار میں اجتماعی ترقی و فلاح بہبود کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں سب ڈویژن رخشان پورے بلوچستان میں اپنے جغرافیہ کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے آج میں ناگ رخشان کے عوام سے اپنے ایمانداری کارکردگی صلاحیت کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہا ہوں میرے میگا پروجیکٹس میرے صاف شفاف کارکردگی کے گواہی دے رہے ہیں میں چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر ایک روپیہ کے کرپشن اور کمیشن کا الزام نہیں ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مستقبل ہیں عوام چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے انقلابی منشور میں ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے میرا خواب رخشان کی ترقی ہے یونیورسٹی ٹیکنکل کالج کا قیام ڈیمز کی تعمیر زراعت کی فروخت بجلی کی فراہمی میرے ترجیحات میں شامل ہیں نوجوان ہمارے قوم کے مستقبل ہیں ان کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کی فراہمی میرا مشن ہے پاکستان پیپلز پارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اس لیے ہم اپنے عوام کے درمیان ہیں ہم عوام سے ووٹ مانگتے ہیں آج میں ناگ مختصر دورے پر اس لیے آیا ہوں آپ میرے بازو بنیں میرا پیغام میرے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں یہ حلقہ انتخاب خیبر پختون خوا سے بڑا ہے مجھ سمیت تمام امیدواروں کے لیے ممکن نہیں کہ ہم گھر گھر پہنچ سکیں لہذا آپ میرا بازو بنیں میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں تیر کے نشان پر ووٹ دیں پیپلز پارٹی کی کامیابی آپ کی کامیابی ہے رخشان میں حقیقی نماہندہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے علاقے پسماندہ ہیں انشا اللہ ہم اقتدار میں آکر ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کریں گے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسعت دے کر معاشی امداد کو دوگنا کریں گے وسیلہ روزگار پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ان کو باعزت روزگار دلائیں گے وسیلہ تعلیم کے ذریعے قوم کی معماروں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں گے بے روزگار نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ اسکیم مزدورں کے لیے مزدور کارڈ کسان اور بزگروں کے لیے کسان کارڈ کا اجرا کرکے ہر گھر کو ریلیف دے کر غریب خاندانوں کو معاشی استحکام دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک جامعہ منصوبہ ہے جو خوشحالی اور ترقی کا ہیپاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ حکومت میں چھوٹے صوبوں کو اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اختیار دیا این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے بلوچستان کے حصے میں سو فیصد اضافہ کیا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے دوسرے پارٹیاں ہمارے مسائل سمجھنے سے قاصر ہیں آپ مجھے ووٹ دیں کامیاب کریں تاکہ میں اسلام آباد کی ایوانوں میں رخشان کے عوام کی بھرپور نماہندگی کرکے اپنا فرض نبھاوں میں نے اپنے گزشتہ ادوار میں ایک سو ارب سے زائد کے پروجیکٹس رخشان ڈویژن لائے گا انشا اللہ اس بار منتخب ہو کر پسماندگی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا ناگ رخشان کے دورے پر پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ مرکزی رہنما میر محمد اکرم راسکوئی میر احسان اللہ سمالانی سلیم جان بادینی میر بحرام خان آلہ زائی میر محمد بخش سمالانی میر نعمت اللہ حاجیزئی وسیم شیروزئی حاجی افضل چنال حاجی عبدالغنی چنال تحصیل بسیمہ کے صدر عابد سلیم اعجاز بادینی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ناگ میں میر قدیر ملازئی کے سربراہی میں مراد علی محمد اسلام مصدق حسین عبدالصمد غلام مصطفی عبدالسلام طفیل آحمد زاہد علی حامد علی استاد حبیب ریکی سمیت درجنوں نوجوانوں نے این اے 260 پر جنرل عبدالقادر بلوچ کے بھرپور حمایت کا اعلان کیا چھڈ ناگ میں میر گاجیان اپنے برادری سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کیا باغ سوپک میں میر عبدالراحمن کی قیادت نے جنرل عبدالقادر بلوچ کی حمایت کرکے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عہد کیا گراڈی رخشان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر حضور بخش حاجیزئی نے جنرل عبدالقادر بلوچ اور مہمانوں کو ظہرانہ دیا وہاں شنگر سے آئے ہوئے قبائلی معتبرین نوجوانوں نے ملاقات کرکے حلقہ این اے 260 پر جنرل عبدالقادر بلوچ کی حمایت کا اعادہ کیا حسین زائی رخشان میں فرزند مرحوم حاجی غلام رسول میرمنظور آحمد حاجیزئی حاجی قادر داد عیسی زائی کے سربراہی میں رخشان بدرنگ پرہ بجار کے نماہندوں سے ملاقات کرکے انتخابات میں ان سے جنرل عبدالقادر بلوچ نے انتخابات میں مدد مانگا گراڑی میں مدرسہ تشریف لاکر علما کرام سے ملاقات کیا بسیمہ واپسی پر پیپلز پارٹی بسیمہ کے رہنماوں سے میٹنگ کر کے خاران روانہ ہوئے۔