مدارس کے کردار پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، مولاناحافظ حمد اللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مدارس کے کردار پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں محدود وسائل میں قوم کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا انہی مدارس کا طرہ امتیاز ہے ملک میں ریکارڈ کرپشن بڑے ڈگری ہولڈروں نے کیئے مدارس کے علما نے نہیں قوم کے وسائل پر قابض ٹولہ نے ہی قوم کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا عوام الیکشن میں انکا محاسبہ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ دارالعلوم ضیاالقرآن سریاب کسٹم کوئٹہ کے زیراہتمام منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علماکرام ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس جہالت کی گھٹا ٹوپ اندھیروں میں امید کے روشن چراغ ہے انہیں روشن رکھنا ہر مسلمان کا بنیادی فرض ہے انہوں نے کہاکہ مغربی دنیا اور انکے زرخرید غلام مساجد و مدارس کو بدنام کرنے کیلئے مختلف سازشیں وپروپیگنڈے کررہے ہیں عوام انکے مکروہ عزائم و سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے