قومی وطن پارٹی کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قومی وطن پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کردیا۔یہ بات قومی وطن پارٹی کے صوبائی سینئروائس چیئرمین میر شیر علی میروانی نے میر لیاقت لہڑی سے ملاقات کے دوران کیا۔میرشیر علی نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پرقومی وطن پارٹی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43پر آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتی ہے اور پارٹی کارکنوں کو ہدای کرتی ہے کہ وہ میر لیاقت لہڑی کے انتخابی نشان“بکری“ پر مہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر میر لیاقت لہڑی نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ اور صوبائی سینئر وائس چیئرمین میرشیر علی میروانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پوار اترنے کی بھر پور کوششیں گے۔ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ شہر اسوقت گونا گوں مسائل سے دوچارہے اور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے سابق دور میں کوئٹہ سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کوا یسے امیدواروں کو مسترد کردیں جنہوں نے کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں کوئٹہ شہر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں گے۔