عام انتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کو ئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے قلعہ عبداللہ اور چمن کے معاملات سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سوبان دشتی،اسسٹٹ کمشنر ریویو کوئٹہ ڈویڑن حنیف کبزئی،اسسٹٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن کلیم اللہ کے علاؤہ دیگر موجود تھے۔اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے جس میں مانیٹرنگ افسران کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر ہرصورت عملدرآمد اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں نوٹس جاری کریں۔سرکاری اور نجی املاک پر پوسٹرز،پارٹی جھنڈی اور چاکنگ کرنا سخت ممنوع ہے لہذا الیکشن مہم میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر چمن کو ہدایت کی گئی کہ وہ الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہاکہ عام انتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،مانیٹرنگ افسران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،کسی بھی پارٹی یا امیدوران کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری جس میں اسلحہ کی نمائش،غیر مجاز ڈورن کیمروں کا استعمال،متعلقہ احکام کی پیشگی اجازت کے بغیر ریلیاں نکالنا،انتخابی مہم کے لیے مساجد اور عوامی مقامات کا استعمال،سرکاری املاک اور مقامات پر پوسٹرز،وال چاکنگ اور جھنڈیاں لگانا شامل ہیں لہذا مانیٹرنگ افسران تمام پوسٹرز، وال چاکنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو جلد از جلد ہٹائیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو ہدایت کی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔