صوبائی الیکشن کمشنر کا کوئٹہ میں مرد اور خواتین پریزائڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کے ٹریننگ سینٹرز کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کوئٹہ میں مرد اور خواتین پریزائڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کے ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد فرید آفریدی نے تمام ڈی ار اوز کو ہدایات کی ہے کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے، تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے۔