جماعت اسلامی کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے، زاہدا ختر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وامیدوار این اے 264،پی بی43،مذکراتی کمیٹی کے صدرزاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ بہتر کارکردگی،دیانت داری،خدمات وکرداراورعملی جدوجہد وبدعنوانی سے دوری،جمہوری اسلامی کرداری کی وجہ سے الحمداللہ جماعت اسلامی کا عوام میں بہت زیادہ پزیرائی موجودہیں۔انقلابی منشور،جماعت اسلامی کے نام،منشوروانتخابی نشان ترازوکے نام پرجماعت اسلامی الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے۔صوبہ بھر میں سیاسی قوم پرسٹ دینی پارٹیوں کے رہنما وآزادامیدوارہم سے تعاون،سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں مذاکراتی کمیٹی صوبائی ذمہ داران سے مشاورت کے بعد عوام وپارٹی مفادمیں بہتر فیصلہ کریں گے۔ جماعت اسلامی کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشتونخواہ نیپ کے رہنما نصراللہ زیرئی،پشتونخواہ میپ کے رہنما عبدالمجید اچکزئی،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سرفرازبگٹی،گرینڈالائنس کے لشکری رئیسانی،اسماعیل گجر،پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سابق سنیٹرسعید مندوخیل ودیگر جماعتوں کے وفد سے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اور فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے مختلف حلقوں میں سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ وانتخابی تعاون کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگوکی اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے مذاکراتی کمیٹی کے ممبران بھی موجودتھے۔زاہداختر بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں عوام کو بہتر نمائندگی دینے اور مسائل کے حل کیلئے دیانت دار صوبائی اسمبلی کیلئے 39اورقومی اسمبلی کیلئے 13امیدوارنامزدکیے عوام الناس وشہری کئی دہائیوں سے مصنوعی،مسلط شدہ نااہل امیدواروں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی اس بار صوبہ بھر اور کوئٹہ کے تمام علاقوں میں کارکردگی،دیانت داری اور خدمات کی بنیاد پرحصہ لیکر عوام کے دیرینہ سلگتے اجتماعی مسائل حل کریں گے۔کسی بھی امیدوار یاپارٹی کیساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ مذاکراتی کمیٹی وذمہ داران سے مشاورت کے بعد اصولوں وشرائط کی بنیاد پر کریں گے جماعت اسلامی کے افراد بار بار اعلیٰ سرکاری عہدوں وزارت وممبران اسمبلی اورسنیٹرزتک آئے ہیں لیکن االحمداللہ ہرطرح کی چوری غبن مالی،اخلاقی کرپشن سے محفوظ ہیں جماعت اسلامی موروثیت فرقہ واریت لسانیت اور مافیازسے پاک ہیں زلزلہ سیلاب بارش ودیگرآفات میں جماعت اسلامی کے رضاکاروکارکن سب سے پہلے مدد کیلئے پہنچ جاتی ہے یہی جماعت اسلامی کا امتیازہیں الیکشن میں انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کو سرپرائز دیں گے۔کوئٹہ کے شہری اور صوبہ بھر کے عوام الیکشن میں مسائل کے حل،حقوق کے حصول کیلئے موروثی مسلط شدہ پارٹیوں لاڈلوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی الیکشن میں کامیاب ہوکر عوام کے مسائل حل کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے