جمعیت علما اسلام کا نصب العین انسانیت کی خدمت ہے، ملک سکندر ایڈوکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے این اے 262 کے امیدوار ملک سکندر ایڈوکیٹ اور پی بی 39 کے امیدوار حاجی عبد الواحد اغا نے ان خیالات کا اظہار کلی کوتوال میں ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ جمعیت علما اسلام کے امیدواروں نے جے یو آئی کوتوال یونٹ کے زیر اہتمام مولوی منظور کے گھر پر منعقدہ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا نصب العین انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے کہا جے یو آئی نے ملک کو 1973 کا آئین دیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کی سب سے بڑی اور پرانی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اسلامی اشعار کی حفاظت، انسانیت کی خدمت، عوام کی سیاسی شعور اور ہر ظالم کے سامنے کلمہ حق اور مظلوم کی حمایت کی ہے انہوں نے اپنے بیان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے نمائندوں نے ہمشہ اسمبلیوں کے فلور پر اسلامی اشعار کی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے اسلئے آٹھ فروری کو سارے لوگ ملک کے سیاسی عمل کا حصہ بنے اور اپنی رائے اور ووٹ جمعیت علما اسلام کے حق میں کاسٹ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے