الیکشنز ایکٹ 2017کی سیکشن 182کے تحت کوئی بھی شخص جلسے جلوس کا انعقاد نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ لہذا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔