آج تک کوئی انتخابات دھاندلی کے بنا نہیں ہوئے، جاوید ہاشمی

ملتان (ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوی کیا ہے کہ آج تک کوئی انتخابات دھاندلی کے بنا نہیں ہوئے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس صورتحال پر ہم کھڑے ہیں اس میں بہت سی چیزیں واضح ہوچکی ہیں، الیکشن کے بعد بہتری ہوگی یا پھر بربادی سب واضح ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نمرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں، میں کہتا ہوں الیکشن کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ حلقے کے لوگ اب براہ راست سوال بھی نہیں کرتے ہیں۔

انتخابات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر انتخابات کی اپنی دھاندلی ہوتی ہے، آج تک کوئی انتخابات دھاندلی کے بنا نہیں ہوئے ہیں۔مزید بتایا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کے خلاف لوگوں کو آگے آنے نہیں دے گی، میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے